ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: سرپن کٹا کے سیسا تیاری مرکز کی مخالفت میں علاقائی عوام نے سونپا میمورنڈم

بھٹکل: سرپن کٹا کے سیسا تیاری مرکز کی مخالفت میں علاقائی عوام نے سونپا میمورنڈم

Tue, 01 Aug 2017 20:09:22    S.O. News Service

بھٹکل:یکم اگست (ایس اؤنیوز) تعلقہ کے یلوڑی کوؤور کے سرپن کٹا دستکاری علاقے میں نئے طورپر’’ وی کے ‘‘نام پر سیسا تیاری مرکز شروع کیا گیا ہے، جس کا علاقہ کے اطراف کی زندگی بری طرح متاثر ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے علاقہ کے عوام نے مرکز کی منتقلی کامطالبہ لے کر یلووڑی کوؤور پنچایت کو میمورنڈم سونپا۔

سیسا مرکز سے نکلنے والا دھواں ، بدبو ،گندہ پانی ، جلی ہوئی چیزوں سے زندگی اجیرن بن گئی ہے، مرکز میں بیاٹریوں کو جلا کر اسی سے پھر نئی بیاٹریاں تیار کی جاتی ہیں، جلے ہوئے سیسے کی بدبو اور گدلے پانی سے نواحی علاقے کا ماحول خراب ہوگیا ہے۔ ایسے عوامی زندگی کو متاثر کرنے والے مرکز کو پنچایت کیسے منظوری دی سمجھ سے باہر ہے۔پچایت کی طرف سے دی گئی اجازت رد کریں یا پھر مرکز کو منتقل کریں ۔ پاس کی گھٹر میں پلاسٹک اور دیگر اشیاء کے کچرے سے عوامی سطح پر بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ ہے، عوامی نمائندے اور افسران جائے وقوع کا دورہ کرکے معائنہ کرنے کی اپیل بھی میمورنڈم میں کی گئی ہے۔ شیوارم نائک، مانی نائک، ایرانائک، ماروتی نائک، ناگپانائک، رام چندر نائک، گوئیدپا نائک، ناگراج کوڈیا، مہیش نائک وغیرہ موجود تھے۔


Share: